کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
دہشت گردوں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ ہزارہ کمیونٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے باوجود آج تک ایک دہشت گرد گرفتار نہیں کیا جا سکا
فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا، ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی
لندن :۔۔۔15، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں مسجدروڈپرمسلح دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں ہزارہ کمیونٹی کے چارافراد کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردسوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہزارہ کمیونٹی کودہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں اورسینکڑوں افراد کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھاچکے ہیں تاہم آج تک کوئی بھی دہشت گردگرفتار نہیں کیاجا سکا۔ جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ہزارہ کمیونٹی کے افرادسے مکمل اظہاریکجہتی کیااورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراحمداوروزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ ہزارہ کیمونٹی کودہشت گردی کا نشانہ بنانے کانوٹس لیاجائے اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔