شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر کا نوٹس لیا جائے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے جائیں
حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی فراہمی گزشتہ کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے
شہر کی گلیاں اور شاہراہیں کچرا کنڈیوں کا منظر پیش کر رہی ہیں جہاں ہزاروں ٹن کچرے سے تعفن اٹھ رہا ہے
حکومت کی جانب سے فنڈز روکے جانے سے شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ جمع ہیں
کراچی :۔۔۔15، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کوفنڈزکی عدم فراہم کے باعث شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیراورگندے پانی کے جوہڑوں پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ شہرمیں جگہ جگہ گندگی اورکچرے کے ڈھیروں کانوٹس لیاجائے اورصفائی ستھرائی کے نظام کوبہتربنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کوہنگامی بنیادوں پرفنڈزجاری کئے جائیں۔ ایک بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کوفنڈزکی فراہمی گزشتہ کئی ماہ سے تعطل کاشکارہے جس کے باعث شہربھرسے کچرااٹھانے کاکام مکمل طورپربندہے جس کے باعث شہرکی گلیاں، چوراہیں اوراہم شاہراہیں کچراکنڈیوں کامنظرپیش کررہی ہیں جہاں موجودہزاروں ٹن کچرے کے ڈھیرسے تعفن اٹھ رہاہے جبکہ گٹرابلنے سے گندے پانی کے جوہڑبننے ہوئے جونہ صرف نمازیوں اور روزہ داروں کیلئے شدیدپریشانی کاسبب بنا ہوا ہے بلکہ اس سے وبائی امراض پھیلنے کابھی خدشہ بڑھ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب حکومت سندھ کی عدم توجہ اورفنڈزروکے جانے سے شہرمیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیراورگندے پانی کے جوہڑجمع ہیں۔ اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ تعطل کے شکارصفائی ستھرائی کے نظام کودوبارہ بہتراندازمیں شروع کرنے کیلئے بلدیاتی اداروں کوہنگامی بنیادوں کو فنڈز فراہم کیے جائیں۔