ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اور کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی :۔۔۔15، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج نعمان سہگل کے خُسر کیپٹن خواجہ اسلام احمد،ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 130کی یونٹ کمیٹی کے رکن محمد رفیق کے والد محمد نذیر اور ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 88-Bکے کارکن محفوظ الرحمن کے والد مقبول احمدخا ن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔