ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر کے کارکن خلیل الدین ایڈووکیٹ کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔15، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر یونٹ یوسی 4/Aکے کارکن خلیل الدین ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی خلیل الدین ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ علاوہ ازیں خلیل الدین ایڈووکیٹ مرحوم کو ڈیفنس فیز 1کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ محمود آباد گیٹ میں واقع جامع مسجد تاج میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان ،سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔