Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری سے نقل مکانی کرکے ملیر کھوکھراپار آنے والی کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت طبی و امدادی کیمپ لگایا گیا


لیاری سے نقل مکانی کرکے ملیر کھوکھراپار آنے والی کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت طبی و امدادی کیمپ لگایا گیا
 Posted on: 7/14/2013
لیاری سے نقل مکانی کرکے ملیر کھوکھراپار آنے والی کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت طبی و امدادی کیمپ لگایا گیا 
طبی و امدادی کیمپ میں کچھی کمیونٹی کے 1200 سے زائد متاثرین کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور بھاری مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں جبکہ متاثرین میں ایک ٹرک پر مشتمل غذائی اجناس اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا 
رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی، حق پرست ارکان اسمبلی ساجد احمد اور اشفاق منگی نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا اور طبی کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا 
تصاویر
کراچی ۔۔۔14، جولائی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام اتوار کے روز ملیر کھوکھرا پار کے علاقے ای ون ای ٹو ایریا میں طبی و امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں لیاری سے بے سرومانی کے عالم میں نقل مکانی کرکے آنے والے کچھی کمیونٹی کے خاندانوں میں غذائی اجناس اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔ طبی و امدادی کیمپ میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے 1200سے زائد کچھی کمیونٹی کے متاثرہ نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں بھاری مالیت کی ادویات فراہم کیں ۔طبی و امدادی کیمپ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی ،حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں میں ایک ٹرک پر مشتمل غذائی اجناس اور امدادی سامان تقسیم کیا اور طبی کیمپ میں کچھی کمیونٹی کے متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔ اس موقع پر طبی و امدادی کیمپ سے مستفید ہونے والے کچھی برادری کے متاثرہ نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں جاری دہشت گردی اور بدامنی کے باعث کچھی برادری کے سینکڑوں خاندان رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بے سرو سامانی کے عالم میں نقل مکانی کرچکے ہیں اور ملیر میں نقل مکانی کرکے آنے والے کچھی برادری کے متاثرین کی جس طرح سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادکی گئی ہے اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں اس سے ہمیں اندازہ ہوگیا ہے کہ انسانیت کی خدمت کا عملی جذبہ کون رکھتا ہے ۔ کچھی برادری کے متاثرین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔ 





12/25/2024 7:07:05 AM