Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اب تک نیوز چینل کے کیمرہ مین، رپورٹر اور ٹیم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث DHA کے سیکورٹی گارڈز کے خلاف کارروائی کی جائے، انچارج و اراکین شعبہ اطلاعات ایم کیوایم

اب تک نیوز چینل کے کیمرہ مین، رپورٹر اور ٹیم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث DHA کے سیکورٹی گارڈز کے خلاف کارروائی کی جائے، انچارج و اراکین شعبہ اطلاعات ایم کیوایم
 Posted on: 7/14/2013
اب تک نیوز چینل کے کیمرہ مین، رپورٹر اور ٹیم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث DHA کے سیکورٹی گارڈز کے خلاف کارروائی کی جائے، انچارج و اراکین شعبہ اطلاعات ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔14، جولائی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے انچارج و اراکین نے ڈی ایچ اے کے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے اب تک نیوزچینل کے کیمرہ مین محسن ، رپورٹرانعم مشکور اور ٹیم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور کیمرہ چھین کر توڑ دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ DHAسیکورٹی گارڈز نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا بھی احساس نہیں کیا اور اب نیوزتک چینل کے کیمرہ مین اور ٹیم کو جس طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے وہ آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافت کے معزز پیشہ سے وابستہ افراد کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی سے روکنے کا عمل نہ صرف انتہائی معیوب ہے بلکہ اس طرح کے واقعات ملک میں آزادی صحافت کی پاسداری کرنے والوں کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر دنیا کو ان کا اصل چہرہ دکھاتے ہیں ۔انہوں نے اب تک نیوز چینل کے کیمرہ مین اور ٹیم کے تمام ارکان سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ شعبہ اطلاعات کے انچارج و اراکین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ اب تک چینل کے کیمرہ مین محسن ، رپورٹر انعم مشکور اور ٹیم پر DHAسیکورٹی گارڈز کے بہیمانہ تشدد اور کیمرہ توڑ دینے کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورصحافیوں پر حملہ میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلا ف فی الفور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

12/25/2024 6:47:48 AM