سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔14 جولائی 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 130کے کارکن محمد رفیق کے والد محمد نذیر ، حیدرآباد زون سیکٹر ایف یونٹ 12-Aکے کارکن اکرم کے چھوٹے بھائی شکیل احمدکے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔