شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ڈرون حملے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہے
یہ حملے پاکستان کی داخلی سلامتی پر جارحیت کے مترادف ہیں جسے ایک آزاد و خود مختار قوم کسی صورت میں برداشت نہیں کرسکتی
کراچی۔۔۔13؍جولائی 2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی ڈرون حملے کی سخت ترین میں الفاظ مذمت کی ہے اور اسے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف قرار دیا ہے ۔ ایک بیان جناب الطاف حسین نے ان ڈرون حملوں میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے پر صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومت کے سربراہ میاں نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خدارا وہ اپنی خاموشی کا قفل توڑدیں کیونکہ یہ حملہ پاکستان کی داخلی سلامتی پر جارحیت کے مترادف ہیں جسے ایک آزاد و خودمختار قوم کسی صورت میں برداشت نہیں کرسکتی۔