پاکستان سے محبت اور تعمیر و ترقی کیلئے جدوجہد کرنا قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا جرم بن گیا ہے، رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان
حیدر آباد پہلے بھی ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کا شہر تھا اور آئندہ بھی رہے گا، زونل انچارج محمد شریف
ایم کیوایم حیدر آباد زونل آفس پر جنرل ورکر زاجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔13جولائی2013ء
پاکستا ن سے محبت اور تعمیرو ترقی کیلئے جدوجہد کرنا قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا جرم بن گیا ہے اور اس پاداش میں جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف ایک بار پھر ملکی و غیر ملکی سازشی عناصر کی جانب سے گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان نے ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ،ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زونل انچارج محمد شریف اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،صابر حسین قائم خانی ،راشد خلجی ،دلاور قریشی کے علاوہ سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پیغام حق پرستی نے باطل قوتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور انہیں اپنی موروثی سیاست اور خاندانی حکمرانی کا خاتمہ نظر آرہاہے اس لئے وہ ہمیں گھنانی سازشوں کے ذریعہ پیغام حق پرستی کی ترویج کو روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو روکنا ممکن نہیں اور ایم کیوایم کے کارکنان اپنے قائد اور اسکے نظریہ کے تحفظ کیلئے اپنی جان بھی قربان کردیں گے مگر باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چند ملکی و غیر ملکی سازشی عناصر کی جانب سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد پہلے بھی ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا شہر تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ نازک سے نازک تر ہوتے جارہے ہیں مگر افسوس ملک کی بعض سیاسی و مذہبی جماعتیں آج ملک کی سا لمیت کے معاملے پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے اپنا کردار اداکرتے رہے گئے اور کوئی بھی سازش انہیں اپنے وطن کی بقاء و سلامتی کی جدوجہد سے دور نہیں کرسکتی ۔