ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سلامتی، بقاء اور حفاظت کیلئے ’’یا سلامُ‘‘ کا ورد
شعبہ خواتین کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا
اجتماع میں رابطہ کمیٹی کی اراکین، حق پرست اراکین، شعبہ خواتین کی انچارج و دیگر کی شرکت
ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و سلامتی، بقاء، حفاظت، جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی
کراچی۔۔۔۔13جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھرمیں ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وسلامتی ، بقاء اور حفاظت کیلئے ’’یاسلامُ‘‘ کا ورد کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں مرکزی اجتماع منعقد ہوا ۔ جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ارکان نسرین جلیل ممتاز انور ، شعبہ خواتین کی انچارج ورکن قومی اسمبلی کشورزہرہ ، اراکین شعبہ خواتین، حق پرست ارکان اسمبلی ، مائیں بہنیں اور ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس مو قع پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و سلامتی، بقاء، حفاظت ، جناب الطاٖف حسین اورایم کیوایم کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے ،تحریکی جد وجہد میں شہید ہونے والے تما م حق پرست شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔ اس طرح کراچی سمیت اندرون سندھ حیدر آباد ،میر پور خاص ،سانگھڑ،نواب شاہ ،ٹنڈوالہیار،ٹنڈو جام،جام شورو، عمر کوٹ ، ٹھٹھہ ، بدین ، سکھر،گھوٹکی ،خیرپور، نوشہروفیروز، دادو ، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور ، کشمور ، جیکب آباد ، پنجاب کے شہروں اسلام آباد ،لاہور ، ملتان،رحیم یار خان گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، خیبرپختونخواہ کے شہروں ، مانسہرہ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ایبٹ آباد ، بلوچستان کے شہروں ، کوئٹہ ، نصیر آباد ، آزاد کشمیر کے شہروں ، آزاد کشمیر ، مظفر آباد اس کے علاوہ گلگت ، بلتستان ، سمیت ملک بھر میں بھی ایم کیوایم کے تمام زونوں ، سیکٹروں ، ڈسٹرکٹس اور یونٹوں میں بھی ’’یاسلامُ‘‘ کے ورد کے سلسلے میں اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں ایم کیوایم کے کارکنان و ہمددورں سمیت حق پرست عوام نے بڑی شرکت کی اور تحریک اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وسلامتی ، بقاء ، حفاظت اور مشکلات سے نجات کی خصوصی دعائیں کیں۔