تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 88-بی کے جوائنٹ انچارج محمد آصف خان، کارکنان راشد انیس احمد، رضوان، ضمیر الحسن، انور خان، جاوید شیخ اور فرحان کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا گیا
ذمہ داران و کارکنان خارج کئے گئے افراد سے کسی بھی قسم کا کوئی رابطہ نہ رکھیں، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔13جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی اورغیرتنظیمی ومجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پرایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر88-Bیونٹ کے جوائنٹ یونٹ انچارج محمدآصف خان ولدچنوخان،کارکنان راشدانیس ولدانیس احمد،رضوان ولدعرفان علی ،ضمیرالحسن ولدمنیرالحسن ،انورخان ولدغلام سرور،جاویدشیخ ولدنورمحمداورفرحان ولدفضل اللہ کوتنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے تمام ذمہ داران وکارکنان کوہدایت کی کہ وہ تنظیمی نظم وضبط پرسختی سے عمل کرتے ہوئے خارج کیے گئے محمدآصف خان، راشد انیس احمد، رضوان، ضمیر الحسن، انور خان، جاوید شیخ اور فرحان سے کسی بھی قسم کاکوئی رابطہ نہ رکھیں۔