کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔12جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم محمود آباد سیکٹر یونٹ یوسی3کے کارکن محمد نثار کے والدعبد الصمد ،کورنگی سیکٹر یونٹ75 کے کارکن سفیر عمران اور نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ134-Aکے کارکن عرفان اصغر کے والد حاجی محمد اصغر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردکا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعا لیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)