کارکنان وعوام ایم کیوایم اورقائد تحریک الطاف حسین کی سلامتی ، بقاء اور حفاظت کیلئے ’’یاسلامُ‘‘ کا ورد کریں، رابطہ کمیٹی
کل بروز ہفتہ پورے ملک میں ’’یاسلامُ‘‘ کا ورد کرکے تحریک اور قائد تحریک کی سلامتی ، بقاء ، حفاظت اور مشکلات سے نجات کی خصوصی دعائیں کریں
کراچی ۔۔۔12 ، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان وہمدردعوام سے کہا ہے کہ وہ کل ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سلامتی ، بقاء اور حفاظت کیلئے ’’یاسلامُ‘‘ کا ورد کریں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے پاکستان بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کو اندرونی وبیرونی سازشوں سے محفوظ رکھنے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سلامتی اور حفاظت کیلئے کل بروز ہفتہ پورے ملک میں اپنے اپنے زونوں ، سیکٹروں ، ڈسٹرکٹس اور یونٹوں میں ’’یاسلامُ‘‘ کا ورد کرکے تحریک اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سلامتی ، بقاء ، حفاظت اور مشکلات سے نجات کی خصوصی دعائیں کریں۔