چکوال میں موٹروے پرسالٹ رینج کے علاقے میں بس کھائی میں گرنے کانوٹس لیاجائے ،الطاف حسین
خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافروں کے جاں بحق و زخمی ہونے پر اظہار افسوس
لندن۔۔۔12، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چکوال میں موٹروے پرسالٹ رینج کے علاقے میں بس کھائی میں گرنے کے باعث خواتین اوربچوں سمیت متعددمسافروں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ قومی شاہراہوں پرحادثات کی روک تھام اورمسافروں کے جاں ومال کے تحفظ کیلئے مثبت اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔ایک بیا ن میں جناب الطاف حسین نے بس حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے ،انہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے۔جناب الطاف حسین نے تمام زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ چکوال میں موٹروے پرسالٹ رینج کے علاقے میں بس کھائی میں گرنے کانوٹس لیاجائے ،معاملے کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائے اورتمام ہلاک شدگان کے ورثہ اورزخمیوں کومعاوضہ اداکیاجائے۔