ملالہ یوسف زئی نے دہشت گر وں کی تمام تردھمکیوں اورحملوں کے باوجود علم کی شمع کوجس طرح روشن رکھا وہ پاکستان سمیت پوری دنیاکے بچیوں اوربچیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔الطاف حسین
لڑکیوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرکے ہی معاشرے کوتعمیروترقی کے راستے پر گامزن کیاجاسکتاہے
ملالہ یوسف زئی کواسکی جرات وہمت پرالطاف حسین کا سلام تحسین، مکمل صحتیابی ، درازی عمراورروشن مستقبل کی دعا
ملالہ کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبات کائنات اورشاذیہ کی صحتیابی اوردرازی عمر کیلئے بھی دعا
لندن ۔۔۔۔ 12 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ملالہ ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیابھرکی لڑکیوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرکے ہی معاشرے کوتعمیروترقی کے راستے پر گامزن کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی نے دہشت گر وں کی جانب سے تمام تردھمکیوں اورحملوں کے باوجود علم کی شمع کوجس طرح روشن رکھااورعلم سے جس محبت کاعملی مظاہرہ کیا وہ پاکستان سمیت پوری دنیاکے بچیوں اوربچیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم کی تعمیراسی صورت میں ممکن ہوسکتی ہے کہ جب اس قوم کی بچیاں تعلیم کے زیورسے آراستہ ہوں۔جناب الطاف حسین نے ملالہ یوسف زئی کواس کی جرات وہمت پر سلام تحسین پیش کیا، اس کی مکمل صحتیابی ، درازی عمراورروشن مستقبل کی دعاکی۔انہوں نے ملالہ کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبات کائنات اورشاذیہ کی صحتیابی اوردرازی عمر کیلئے بھی دعاکی۔