بی بی سی پر منفی پروپیگنڈے سے واضح ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم کیخلاف عالمی سطح پر گھناؤنی سازش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کارکنان و عوام، کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین پر مکمل اعتماد رکھتے تھے اور ان پر ہمارا اعتماد آج بھی قائم ہے
بی بی سی ٹوپر ایم کیوایم سے متعلق پروگرام میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر کے بعض حصے سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیے گئے
عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی پر ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
بی بی سی کی انتظامیہ صحافتی اصولوں کے بنیادی تقاضوں کے مطابق ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور ذمہ دار افراد کو شامل کرکے ایم کیوایم کا مؤقف لیتی
عوام، ماضی کی طرح صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آواز کو جمہوری انداز میں مختلف فورم پر اٹھائیں
اس سلسلے میں کسی سے بھی بحث و مباحثے کے دوران سخت گیر لہجہ سے ہر ممکنہ پرہیز کریں اور اپنے مؤقف کو ٹھوس دلائل کے ذریعے پیش کریں
اراکین رابطہ کمیٹی اور منتخب نمائندوں کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی:۔۔۔11 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی(BBC) کی جانب سے ایم کیوایم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کارکنان اورحق پرست عوام کل بھی قائدتحریک الطاف حسین پرمکمل اعتماد کرتے ہیں،آج بھی کرتے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے جھوٹے اورمنفی پروپیگنڈوں سے الطاف حسین کوعوام وکارکنان سے علیحدہ نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ایک پرامن جمہوری جماعت ہے جوآزادی اظہارپرمکمل یقین رکھتی ہے ،بی بی سی جسے ذمہ دارادارے کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف جومنفی پروپیگنڈہ کیاجارہاہے اس کودیکھتے ہوئے اب یقین ہوچلاہے کہ ایم کیوایم کیخلاف عالمی سطح پرگھناؤنی سازش کا آغاز کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پروپیگنڈے کاجواب پروپیگنڈے سے نہیں دیاجاتا،اچھاہوتاکہ بی بی سی کی انتظامیہ صحافتی اصولوں کے بنیادی تقاضوں کے مطابق ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں اورذمہ دارافرادکوشامل کرکے ایم کیوایم کا مؤقف لیتی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرنصرت، انجینئرناصر جمال ،سینیٹرنسرین جلیل ، یوسف شاہوانی،ڈاکٹرصغیراحمد،اسلم آفریدی اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم ممبران متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی،ملک بھرکے زونل ،سیکٹرز،یونٹ انچارجزاورکمیٹیوں کے ارکان سمیت پوری پاکستانی قوم کے علم میںیہ بات لیکرآناچاہتے ہیں کہ بروز بدھ10،جولائی 2013ء کوبی بی سی ٹو(BBC2)پرایم کیوایم سے متعلق ایک پروگرام پیش کیاگیاجس میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی بعض تقاریرکے بعض حصے سیاق وسباق سے ہٹاکرپیش کیے گئے جس کی ہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوربی بی سی کے تمام ڈایریکٹر حضرات سے پرزوراپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے منتخب ارکان سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان کوبی بی سی کے ہیڈکوارٹرمیں مدعوکرکے اپنے پروگرام میں پیش کردہ مندرجات پرتفصیلی تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم ایک پرامن جمہوری جماعت ہے جوآزادی اظہارکے حق پرکامل یقین رکھتی ہے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماضی کی طرح صبروتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آوازکوجمہوری اندازمیں مختلف فورم پراٹھائیں اوراس سلسلے میں کسی سے بھی بحث ومباحثے کے دوران سخت گیرلہجہ سے ہرممکنہ پرہیزکریں اوراپنے مؤقف کو ٹھوس دلائل کے ذریعے پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ آج اراکین رابطہ کمیٹی،تمام کارکنوں،زونوں،سیکٹروں اوریونٹوں کی جانب سے تحریک کے ہمدردوں اورپوری پاکستانی قوم اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کویقین دلاتی ہے کہ ہم قائدتحریک جناب الطاف حسین پرکل بھی مکمل اعتمادرکھتے تھے اوران پرہمارہ اعتمادآج بھی قائم ہے۔اس قسم کے پروگراموں کے بعدہمارے اعتمادمیں مزیداضافہ ہواہے،اب ہمارے اورقائدکے درمیان جورشتہ تھااورہے اسے دنیاکا کوئی بھی جھوٹاپروپیگنڈہ ختم نہیں کرسکتااورہمیں ہمارے قائد سے علیحدہ نہیں کرسکتا۔