ایم کیو ایم کے کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن:۔۔11؍ جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد عظیم خان اور ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137کے کارکن محمد لئیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ ( آمین)