ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 191 کے کارکن خورشید بیگ کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔11 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم پاک کالونی سیکٹریونٹ 191 کے کارکن خورشید بیگ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)