رابطہ کمیٹی کا سید قمر عباس جعفری کے انتقال پر اظہار تعزیت
لندن۔۔۔3 جولائی 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم برطانیہ ٹوٹنگ یونٹ کے کارکن سید رضا علی جعفری کے بھائی سید قمر عباس جعفری کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)دریں اثناء ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر و اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے بھی سید رضا علی جعفری کے بھائی کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔