Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر معاشرے سے معذوروں کی مجبوریوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ احمد سلیم صدیقی


ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر معاشرے سے معذوروں کی مجبوریوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ احمد سلیم صدیقی
 Posted on: 7/10/2013
ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر معاشرے سے معذوروں کی مجبوریوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ احمد سلیم صدیقی
ایم کیوایم نے معاشرے میں خصوصی افراد کو درپیش مسائل اور مشکلات کے موثر حل کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی
ایم کیوایم کے شعبہ(PWD) Persons with Disability کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پروگرام ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی، انچارج شعبہ خواتین محترمہ کشور زہرہ، 
PWDکے ذمہ داران، دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سمیت خصوصی افراد کی بھرپور شرکت
کراچی ۔۔۔10 جولائی ، 2013ء
ایم کیو ایم کے شعبہ(PWD) Persons with Disability کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں معاشرے میں خصوصی افراد کو درپیش مسائل اور مشکلات کو اجا گر کرنے اور ان کے مسائل کے موثر حل کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،پروگرام سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (PWD) Persons with Disability5 کے قیام کا مقصد معاشرے میں معذور افراد کو ان کا جائز مقام دلانا ہے آج کی اس تقریب میں موجود باہمت افراد جو کہ تمام تر مسائل و مصائب سے نبرد آزماہیں جو بلند حوصلوں کے حامل اور پرعزم و پرجوش بھی ہیں جو کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے شانہ بشانہ چل کر معاشرے میں ہراس فرد کو جس کو یہ معاشرہ معذور سمجھتا ہے اور اس کو اسکے جائز حقوق دلانے کی جدوجہد میں یقیناکامیاب رہیں گے۔پروگرام سے دیگر مقررین جن میں پی ڈبلیو ڈی کے انچارج عدنان سرور ، جوائنٹ انچارجز محمد حسین، محمد مبین، رکن پی ڈبلیو ڈی محترمہ مریم ، پی ڈبلیو ڈی کے ایڈوائزر نور الدین بھوانی اور شکیل احمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خصوصی افراد کو ان کا جائز حق دلانے کے لئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عملی کوششوں اورذمہ داری کا احساس دلانے کی بھی اشد ضرورت ہے، ہم انتہائی شکر گزار ہیں کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین معاشرے کے مخصوص افراد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور ہمیں ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے کہ جہاں سے ہم اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششیں کرتے رہیں گے۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین عملی طور پر شب و روز اپنی بے مثال جدوجہد کے ذریعے معاشرے کی تعمیر میں مصروف عمل ہیں ، جن کی جہد مسلسل کے باعث آج ملک بھر میں شعور و بیداری جنم لے رہی ہے۔ پروگرام کے آغاز میں خصوصی افراد کے نام قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیاجبکہ پروگرام کے اختتام پر شرکاء محفل کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب ماہ رمضان کی مبارک کے ساتھ پھلوں اور کھجوروں کے تحائف بھی دیئے گئے گئے۔شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرہ نے آنے والے افراد کا شکریہ ، ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ مل کر معاشرے سے معذوروں کی مجبوریوں کو ختم کرسکتے ہیں۔


12/25/2024 7:05:56 AM