دادو سے کراچی آنے والی بس کو حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق وزخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن:۔۔۔8، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دادو سے کراچی آنے والی بس کو حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق وزخمی ہونے پر کر ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کے لئے جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔