وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارکوفون،ایم کیوایم کو قومی سلامتی کی پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بلائی جانے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
چوہدری نثارعلی خان کاایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیلئے بھی سلام اورنیک خواہشات کا اظہار
قومی سلامتی پالیسی کی تیاری میں تمام قومی جماعتوں کی قیادت کی مشاورت ضر وری ہے ۔چوہدری نثارعلی خان
قومی سلامتی پالیسی کی تیاری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کواعتمادمیں لینا مثبت قدم ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار
دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کوانسداددہشت گردی کی قومی پالیسی کی جتنی ضرورت آج ہے شائد اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔فاروق ستار
لندن ۔۔۔7 جولائی 2013ء
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آج متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااورقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستارکوفون کیااورایم کیوایم کو قومی سلامتی کی پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بلائی جانے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ قومی کانفرنس 12جولائی کووزیراعظم ہاؤس میں ہوگی ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ڈاکٹرفاروق ستارسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے اوراس کی تیاری میں تمام قومی جماعتوں کی قیادت کی مشاورت ضر وری ہے ۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کواس وقت درپیش چیلنجزمیں دہشت گردی ایک بڑاچیلنج ہے اوروفاقی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی کی تیاری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کواعتمادمیں لیاجاناایک مثبت قدم ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کابرسوں سے یہی مؤقف ہے کہ اس قومی مسئلے کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے اوردہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کوانسداددہشت گردی کی قومی پالیسی کی جتنی ضرورت آج ہے شائد اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جناب الطاف حسین کیلئے بھی سلام اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔