ڈیرہ غازی خان میں پک اپ سوزکی نہر میں گرنے کے المناک حادثے میں متعدد افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔7، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈیرہ غازی خان میں پک اپ سوزوکی نہر میں گرنے کے المناک حادثے میں 8افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)