Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان عبدالوہاب اورمحمدرفیق سینکڑوں سوگواران کی سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان یٰسین آباداوربلدیہ ٹاؤن نمبر7کے قبرستان میں سپردخاک


متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان عبدالوہاب اورمحمدرفیق سینکڑوں سوگواران کی سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان یٰسین آباداوربلدیہ ٹاؤن نمبر7کے قبرستان میں سپردخاک
 Posted on: 7/7/2013 1
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان عبدالوہاب اورمحمدرفیق سینکڑوں سوگواران کی سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان یٰسین آباداوربلدیہ ٹاؤن نمبر7کے قبرستان میں سپردخاک
شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،تنظیمی کمیٹی سمیت دیگرسوگواران کی شرکت 
کراچی:۔۔۔7، جولائی 2013ء 
کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آبادسیکٹریونٹ159کے کارکن عبدالوہاب شہیدولد عبدالغفاراورگزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونیوالے بلدیہ ٹاؤن سیکٹریونٹ112-Aکی سابق کمیٹی رکن محمدرفیق شہید کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان علیحدہ علیحدہ شہداء قبرستان یٰسین آباداوربلدیہ ٹاؤن 7نمبرقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔عبدالوہاب شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازظہر مسجد قباء بندھانی کالونی میں اداکی گئی جبکہ محمدرفیق شہیدکی نمازجنازہ تجلی نورمسجدبلدیہ ٹاؤن میں اداکی گئی ۔شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان،یوسف شاہوانی،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران،سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان، ہمدردوں اور شہداء کے عزیزواقارب نے شرکت کی اورعبدالوہاب شہیداورمحمدرفیق شہیدکوان کی تنظیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت ، درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔واضح رہے کہ لیاقت آبادسیکٹرکے کارکن عبدالوہاب ولدعبدالغفار کو کالعدم امن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں نے اس وقت باقاعدہ شناخت کے بعدگاڑی سے اتارکربے دردی سے قتل کردیاتھا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ہاکس بے سے پکنک منانے کے بعدواپس آرہے تھے جبکہ محمدرفیق کو بلدیہ ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔



12/25/2024 6:25:01 AM