لاہور میں پرانی انار کلی کی فوڈ اسٹریٹ پر بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
فوڈ اسٹریٹ پر بم دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے جس کا مقصد معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا تھا
دھماکے میں جاں بحق کے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا
وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ اور حکومت پنجاب دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزا دیں
لندن :۔۔۔6؍جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہورمیں پرانی انارکلی کی فوڈاسٹریٹ پربم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے بزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں دوافرادکی ہلاکت سمیت متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ درندہ صفت سفاک دہشت گردملک کوغیرمستحکم کرنے کی گھناؤنی سازش کے تحت ملک بھر میں بم دھماکے کرکے معصوم شہریوں ،سیکوریٹی فورسزاورسرکاری ونیم سرکاری اداروں وعمارتوں سمیت بزرگان دین کے مزارت کودہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک اسے وقت میں جب انارکلی فوڈ اسٹریٹ پرعوام کارش ہوتاہے دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا واحد مقصد معصوم شہریوں کونشانہ بنانا تھا۔ جناب الطاف حسین نے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزی رداخلہ چوہدری نثار احمد، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ انارکلی فوڈاسٹریٹ پر بم دھماکے کانوٹس لیاجائے اوردھماکے میں ملوث افرادکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔