Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کا سی این این ہیڈکوارٹرکے سامنے کارکنان کے قتلِ عام اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ


ایم کیو ایم امریکہ کا سی این این ہیڈکوارٹرکے سامنے کارکنان کے قتلِ عام اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 7/5/2013 1
ایم کیو ایم امریکہ کا سی این این ہیڈکوارٹرکے سامنے کارکنان کے قتلِ عام اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ
واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔ 07؍جولائی2013ء
ایم کیو ایم امریکہ کے زیرِ اہتمام امریکہ کے سب سے بڑے اور معروف نشریاتی ادارے سی این این ہیڈکوارٹر کے سامنے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے مسلسل قتلِ عام کے واقعات، دہشت گردی اورشدت پسندمذہبی انتہا پسند گروپس کی بڑھتی ہوئی کارووائیوں کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں امریکہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں سمیت اٹلانٹا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شریک ایم کیو ایم کے کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر’’ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن بند کرنے‘‘، ’’شدت پسنددہشت گردوں کے خلاف فوری کارووائی‘‘ اور ’’کراچی سے متعصبانہ سلوک بند کرنے‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں شریک مرد، خواتین، بزرگ اور بچے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔قبل ازیں مظاہرے سے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگراں عبادالرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین، ندیم صدیقی نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں عبادالرحمان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر ملک کا اعدم استحکام اور انتشارکی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا مقصد دراصل قائد اعظم کے لبرل اور پروگریسیو پاکستان کو تباہ کرنا ہے۔سینٹرل آرگنائزر جنیدفہمی نے مظاہرین اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا قتلِ عام فوری بند کروائے جائے اور کراچی سے روارکھے جانے والے متعصبانہ سلوک کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند اور لیاری گینگ وار کے دہشت گرد ایک منظم سازش کے زریعے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو نشانہ بنا کر کراچی اور پاکستان کے مظلوم و محکوم عوام کی نمائندہ آواز کو کچلناچاہتے ہیں۔مقررین نے اپنے اس عظم کا اعادہ کیا کہ وہ تمام تر جبر، ظلم اور دہشت گردی کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنے جدوجہد جاری رکھے گے۔مظاہرے کے آخر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی، درازی عمر اور تحریک کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔



12/25/2024 7:29:11 AM