شاہراہ پاکستان اور ایس ایم توفیق روڈ پر زیر تعمیر فلائی اوورز میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے، اراکین سندھ اسمبلی
زیر تعمیر فلائی اوورز میں میٹریل کی فی الفور اچھی طرح مکمل جانچ پرتال کروائی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے
کراچی:۔۔۔4، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے شاہراہ پاکستان زیرتعمیرواٹرپمپ،عائشہ منزل اورایس ایم توفیق روڈ پرڈاک خانہ اورتین ہٹی فلائی اوورزمیں ناقص و غیر معیاری میٹریل کے استعمال کرنے کے انکشاف پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ شاہراہ پاکستان اورایس ایم توفیق روڈپرزیرتعمیرفلائی اوورزمیں غیرمعیاری میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیاجائے ،فلائی اوورزکی تعمیرمیں لگائے گئے میٹریل کی فی الفور اچھی طرح مکمل جانچ پرتال کروائی جائے اورذمہ دار افرادکے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لائی جائے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ گزشتہ چندسالوں سے کراچی میں موثر اور مضبوط بلدیاتی نظام نہ ہونے کی بناء پرکراچی اوراس کے عوام جوپہلے ہی انگنت مسائل سے دو چارہیں انہیں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کرپٹ انجینئرزاور دیگر افسران کی ملی بھگت سے غیرمیعاری اور مصنوعی سہولیات فراہم کرکے مزیدپریشانیوں کا شکارکیا جارہاہے جونہ صرف وقت اورپیسے کاضائع ہے بلکہ مستقبل قریب میں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب فنڈزکی عدم فراہمی کے باعث فلائی اوورزکی بروقت تعمیرمتاثرہورہی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات وپریشانیوں کاسامناہے جبکہ دوسری جانب محض چندکرپٹ انجینئرزاورافسران چندروپوں کی خاطرکراچی کے شہریوں کوکراچی اوراس کے عوام کی جانوں کوداؤپرلگارہے ہیں جوعوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہراہ پاکستان شہرکی مصروف ترین شاہراہ ہے جہاں سے24گھنٹے ہیوی ٹریفک سمیت ہرقسم کاٹریفک گزرتاہے اس شاہراہ پرتعمیرہونیوالے واٹرپمپ،عائشہ منزل،ڈاک خانہ اورتین ہٹی فلائی اوورز میں غیرمعیاری اورناقص میٹریل کا استعمال کراچی اوراس کے شہریوں کے ساتھ سراسرظلم و ذاتی اورناانصافی ہے اورانہیں کسی خوفناک حادثے سے دوچارکرنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے مطالبہ کیاکہ پروجیکٹس کنسلٹنٹ کی جانب سے شاہراہ پاکستان اورایس ایم توفیق روڈپرزیرتعمیرفلائی اوورز میں استعمال ہونیوالے غیرمعیاری میٹریل کے استعمال کی سامنے آنے والی رپورٹ پرغیرجانبدارانہ تحقیقات کرواکرذمہ افرادکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور کراچی اوراس کے شہریوں کومعیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔