تھر پارکر میں پر اسرار بیماری کے باعث موروں کی ہلاکت کا نوٹس لیا جائے، اراکین سندھ اسمبلی سلیم بندھانی، اشفاق منگی
کراچی:۔۔۔4، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی سلیم بندھانی اوراشفاق منگی نے تھرپارکرمیں پراسراربیماری کے باعث قیمتی موروں کی اچانک ہلاکت پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے اورمطالبہ کیاہے کہ موروں میں پائی جانیوالی بیماری پرقابوپانے کیلئے مثبت بنیادوں پراقدامات بروئے کار لائیں جائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کی لاپروائی کے سبب تھرپارکرمیں پراسراربیماری کاشکارہوکر اب تک درجنوں مورمرچکے ہیں تاہم ذمہ دارافرادنے چشم پوشی اختیارکررکھی ہے اوران کی جانب سے تاحال اس سلسلے میں کوئی موثرکارروائی دیکھنے میں نہیںآرہی۔انہوں نے کہاکہ پرسراسربیماری کے باعث موروں کی ہلاکت کی تمام ترذمہ داری محکمہ وائلڈلائف کے کرپٹ افسران پرعائد ہوتی ہے جواپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے اور ایئرکنڈیشرروم میں بیٹھ کرسب ٹھیک ہے کا’’راگ الاپ ‘‘رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب محکمہ وائلڈلائف کی لاپروائی اورہٹ دھرمی کے سبب تھرپارکرمیں موروں کی اموات ہورہی ہیں جبکہ دوسری جانب وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موروں میں پائی جانیوالی پرسراربیماری کی روک تھام کیلئے متاثرہ گاؤں دیہاتوں میں ٹیمیں بھیجنے سے بجائے اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیارکررہے ہیں۔ ارکان سندھ اسمبلی سلیم بندھانی اوراشفاق منگی نے مطالبہ کیاکہ تھرپارکرمیں پراسراربیماری کے باعث موروں کی ہلاکت کانوٹس لیاجائے اورپراسراربیماری کا تعین کرکے موروں کوتحفظ فراہم کیاجائے۔