ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سینٹرل پنجاب اور ڈسٹرکٹ لاہور کی تنظیم نو کر کے سینٹرل پنجاب تنظیم 22 رکنی اور ڈسٹرکٹ لاہور کی 21 رکنی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا
شعبہ خواتین کی 8 رکنی کمیٹی کا بھی اعلان، ذمہ داران کے ناموں کا اعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے ایم کیوایم پنجاب ہاؤس میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا
لاہور:۔۔۔03؍جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نے سینٹرل پنجاب اورڈسٹرکٹ لاہورکی تنظیم نوکرتے ہوئے سینٹرل پنجاب کی22رکنی اورڈسٹرکٹ لاہورکی21رکنی کمیٹیوں کے نئے ذمہ داران کے ناموں کااعلان کردیاہے،سینٹرل پنجاب اورڈسٹرکٹ لاہورکی تنظیم نو کااعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق نے بدھ کی شب ایم کیوایم پنجاب ہاؤس میں منعقدہ جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرانہوں نے تمام نومنتخب ذمہ داران کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم غریب ومتوسطہ طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک سے فرسودہ نظام کے خلاف عملی جدوجہدکررہی ہے اوراس جدوجہدکی پاداش میں ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشیں کی گئی اورظلم وستم کے پہاڑتوڑے گئے جس کاسلسلہ آج بھی جاری ہے۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق ، سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان کے علاوہ کارکنان کی بہت بڑی تعدادموجودتھی۔رابطہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق سینٹرل پنجاب کی صدر محترمہ بسمہ آصف ، سینئرنائب صدراقبال قریشی،نائب صدروعابدگجر،آغامحمدعلی،لعل حسین قریشی،رانا افتخار احمد، پروین اختر،رانااشرف ایڈووکیٹ،ہاشم رضا ،جنرل سیکریٹری عامر بلوچ ، سینئرجوائنٹ سیکریٹری رانامصطفی،جوائنٹ سیکریٹری سعیداحمدخان،فنانس سیکریٹری عابدشریف،ڈپٹی فنانس سیکریٹری صلاح الدین ، منیر احمدآفس سیکریٹری، حارث خان کاکڑ آفس سیکریٹری،پروفیسرکریم ثاقب سیکریٹری نشرواشاعت،افضال نقوی رابطہ سیکریٹری جبکہ ممبران میں عبدالکریم ،محمدعلی جواد،ماہ بانو،ندیم بٹ شامل ہیں، اسی طرح ڈسٹرکٹ لاہورکے صدرہاشم رضا،ڈاکٹرعمران ملک سینئر نائب صدر،نائب صدروڈاکٹرمحمدسعیدانور،ڈاکٹرایم آررحمن رانا،بی اے خان ، شہزاد عدنان،نیازاحمد چوہدری،زاہدخان،شکوربٹ جنرل سیکریٹری،شبیر حسین ایڈووکیٹ سینئرجوائنٹ سیکریٹری،رفاقت علی بلا جٹ جوائنٹ سیکریٹری،ارتضیٰ کاظمی،اظہرمحبوب،واحد کجر سیکریٹری اطلاعات،میاں راشیدعلی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،محمدشاہدبھٹی رابطہ سیکریٹری،ممبران فیاض علی ،شوکت شاہ،پیرمحمدعلی، نعمان خان ،ندیم شوکت اوراسلم پرویز شامل ہیں ۔ اس موقع پرشعبہ خواتین کی ذمہ داران کے بھی ناموں کااعلان کیاگیاجس کے مطابق محترمہ سلمہٰ منیرانچارج شعبہ خواتین جبکہ جوائنٹ انچارجزمیں محترمہ نازیہ امام ، ڈاکٹر زیب النساء ،ممبران میں فوزیہ ہاشم،نسیمہ وسیم، پروین اختر،نازش بتول،رضیہ شامل ہیں۔