متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رکن انیس احمد قائم خانی کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں بحیثیت رکن شامل کر لیا گیا
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے انیس احمد قائم خانی کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی
کراچی ۔۔۔ 3 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررکن انیس احمدقائم خانی کومتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں بحیثیت رکن شامل کرلیاگیا ہے ۔ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے انیس احمدقائم خانی کورابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔