ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-A کے کارکن عبد الاول کی شہادت پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔ 3 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-A کے کارکن عبدالاول کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیاہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے عبدالاول شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالاول شہیدکوجنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔