Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے کارکن عبدالاول کو فائرنگ کر کے شہید کردیا


اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے کارکن عبدالاول کو فائرنگ کر کے شہید کردیا
 Posted on: 7/3/2013 1
اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے کارکن عبدالاول کو فائرنگ کر کے شہید کردیا
عبد الاول ولد احمد حسین آج رکشہ میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ڈبہ موڑ کے قریب مسلح دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی
کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد گزشتہ چند روز سے اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی اور اطراف کے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں۔ پانچ روز کے دوران چار کارکنوں کو شہید کیا جا چکا ہے 
کالعدم تنظیموں کے دہشت گردعناصر ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کر خون میں نہلا رہے ہیں لیکن کسی ایک شہید کارکن کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا
عوام کو ان سفاک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے، ایسا نہ ہو کہ عوام اپنی جان و مال کے تحفظ کیلئے از خود اقدامات کرنے پر مجبور ہوجائیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 3 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-A کے کارکن عبدالاول کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک کے سینئرکارکن عبدالاول ولداحمدحسین آج رکشہ میں ڈیوٹی پرجارہے تھے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ڈبہ موڑ کے قریب مسلح دہشت گردوں نے ان پر اندھادھندفائرنگ کردی ۔انہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال لے جایاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی اوراسکے اطراف کے علاقے میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردگزشتہ چندروزسے ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کرنشانہ بنارہے ہیں۔پانچ روز کے دوران ایم کیوایم کے چارکارکنوں کوشہیدکیاجاچکاہے۔گزشتہ روز بھی ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 120 کے کارکنوں شہزاداحمداورنسیم خان پرفائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں شہزاداحمدشہیدجبکہ نسیم خان زخمی ہوگئے۔ 30جون کونیوکراچی سیکٹرکے کارکن ستارکودہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہیدکردیاجبکہ وہ مکینک کی دکان پراپنارکشہ ٹھیک کروارہے تھے جبکہ اورنگی ٹاؤن یونٹ 124میں بھی کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنوں پراندھادھندفائرنگ کی جس سے ایم کیوایم کے تین کارکن شدیدزخمی ہوگئے۔ 28جون کوقصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکن طارق مصطفےٰ کوفائرنگ کرکے شہیدکردیاگیااورآج اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن عبدالاول کودہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردعناصرایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کر خون میں نہلارہے ہیں لیکن کسی ایک شہیدکارکن کے قتل میں ملوث عناصر کوگرفتارنہیں کیاگیا،دہشت گردکھلے عام دندناتے پھررہے ہیں اور پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے کارکنوں ہی کوگرفتارکررہے ہیں جس کے باعث کارکنان وعوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ بندکرایاجائے ،قاتلوں کوفی الفور گرفتارکیاجائے اورعوام کوان سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑاجائے ، ایسانہ ہوکہ عوام اپنی جان ومال کے تحفظ کیلئے ازخوداقدامات کرنے پر مجبورہوجائیں۔

12/25/2024 7:30:13 AM