ایم کیوایم امریکہ کا کنونشن قائد تحریک جناب الطاف حسین سے تجدید عہدِ وفا کی شکل اختیار کر گیا
الطاف حسین کے خلاف قومی اور بین الاقوامی سازشوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ متفقہ قرارداد میں مطالبہ
مظلوم اور محکوم عوام اپنے قائد پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ عباد الرحمان
واشنگٹن ڈی سی:07-01-2013:
ایم کیو ایم امریکہ کے سہ روزہ کنونشن کے دوسرے روز اٹلانٹا میں بڑے عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ کے اٹھارہ سے زائد شہروں سے آئے ہوئے ایم کیو ایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کے ساتھ پاکستانی کمیونیٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کنونشن کا عوامی پروگرام قائد تحریک جناب الطاف حسین سے تجدید عہد وفا ء کی شکل اختیار کر گیا۔ کنونشن کے شرکاء نے قرارداد کے ذریعے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہونے والی تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کوناکام بنا دیا جائیگا اور پاکستان کے مظلوم و محروم عوام اپنے متفقہ قائد پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد میں پاکستانی اور انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر بے بنیاد الزامات لگانے کا شرمناک سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
کنونشن کے شرکاء سے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دنیا بھر میں لاکھوں کارکنان اور کروڑوں چاہنے والوں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے علاوہ کوئی قیادت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہی ہمیں شناخت دی ، نظریہ دیا اور ہمارے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا اور اب یہ بات پاکستانی اسٹبلشمنٹ سمیت بین الاقوامی قوتوں کو بھی سمجھ لینی چاہئے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایم کیو ایم کی قیادت سے علیدہ کرنے کی تمام ترسازشیں ہمیشہ کی طرح ناکام ثابت ہوں گی۔ایم کیو ایم کے سینٹرل آرگنائزرجنید فہمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو قائد اعظم کا پاکستان بچانے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ غربت، جہالت، کرپشن، مذہبی انتہا پسندی اور جاگیردارانہ نظام سے پاک پاکستان چاہتے ہیں ۔ جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو قائد اعظم کے ویژن اور مشن کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔
اس موقع پر انٹرنیشنل ریلیشن ونگز(International Relation Wings) کے وائس کوآرڈینیٹرمحمد یونس نے پاکستان اور خطے کی تیزی سے بدلتے ہوئے حالات پر روشی ڈالی اورایم کیو ایم کے کارکنا ن پر زور دیا کہ وہ حالات پر گہری نظر رکھیں۔سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ثاقب محی الدین اور اٹلانٹا کے چیپٹر انچارج حسیب خان نے کنونشن کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ میڈیا سیل اپنے سوشل میڈیا کیمپ کے ذریعے عوامی پروگرام کی لمحے بہ لمحے کوریج دنیا بھر میں پہنچاتا رہا۔ پرگرام کی نظامت کے فرائض بشری عباسی، مدیحہ ندیم اور نازش زیدی نے انجام دئیے۔ کنونشن کے شرکاء قائد تحریک جناب الطاف حسین کا 90 پر ہونے والا خطاب رات دیر گئے تک براہ راست سنتے رہے اور جیسے ہی جناب الطاف حسین کی جانب سے قیادت سے دست برداری کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا گیاتو ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد کی خوشی قابل دید تھی، وہ مسلسل ایم کیو ایم اور قائد تحریک کے حق میں نعرے لگاتے رہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔