Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں بجلی کی طویل دورانئے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


کراچی میں بجلی کی طویل دورانئے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/3/2013 1
کراچی میں بجلی کی طویل دورانئے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ، ملک کی معیشت کے محور شہر کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کو اولین ترجیح دے
لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو انگنت مسائل سے دوچار کیا ہوا ہے اور شہر کی کاروباری، تعلیمی، طبی اور معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں
شہری آئے روز کی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر احتجاج پر مجبور ہیں تاہم متعلقہ ادارے کی انتظامیہ شہر میں بجلی کی پیدوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کے بوسیدہ نظام تک کو ٹھیک کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے فی الفور اقدامات نہ کرنا شہر کراچی اور اس کے عوام کے ساتھ ہی ناانصافی کا عمل نہیں بلکہ یہ عمل ملک کو براہِ راست نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔3، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی، صوبائی حکومت سندھ اورملک کی معیشت کے محور شہر کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کو اولین ترجیح دے اور شہریوں کوبجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے فی الفور ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو انگنت مسائل سے دوچار کیا ہوا ہے ، شہرکی کاروباری ، تعلیمی ،طبی اور معاشی سرگرمیوں پر بری طرح سے متاثرہو رہی ہیں اور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شہر اور اس کے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں لیکن انہیں اس عذاب سے نجات دلانے کیلئے کسی سطح پر بھی مثبت اقدامات نہ کرنا شہر کراچی اور اس کے عوام کے ساتھ ہی ناانصافی کا عمل نہیں ہوگا بلکہ یہ عمل ملک کو براہِ راست نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر کراچی میں بجلی کی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سدباب کرنا متعلقہ ادارے کی ہی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت بھی سنجیدہ کوششیں اور مثبت اقدامات بروئے لائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے متعلقہ ادارے کی کارکردگی ، دعوے اوروعدوؤں سے سب آگاہ ہیں ، شہری آئے روز کی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر احتجاج پر مجبور ہیں تاہم متعلقہ ادارے کی انتظامیہ شہر میں بجلی کی پیدوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کے بوسیدہ نظام تک کو ٹھیک کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر کراچی کے عوام کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی بل بھیجے جارہے ہیں جبکہ انہیں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے جس کے باعث شہری ذہنی اذیت اور کرب کا شکار ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،و زیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بجلی کی طویل دورانئے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیاجائے اور شہر کو اس کی معاشی ، صنعتی ، کاروباری استعداد کے مطابق بجلی کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ہنگامی اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔

9/27/2024 6:19:30 PM