رابطہ کمیٹی کا چوہدری محمد ایوب کے انتقال پر اظہار تعزیت
لندن۔۔۔3 جولائی 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم برطانیہ کے کارکن اور پیٹربرا کے سابق میئرچوہدری اکرم ایوب کے بھائی ایس پی چوہدری محمد ایوب کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین) دریں اثناء ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر و اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے بھی چوہدری اکرم ایوب کے بھائی کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔