حق پرست عوام سید کلیم اللہ کی اہلیہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔3، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے آفس سیکریٹری سیدکلیم اللہ کی اہلیہ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ،بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سیدکلیم اللہ کی اہلیہ کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔ واضح رہے کہ مسز کلیم اللہ گزشتہ کئی دنوں سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان دنوں لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔