نام نہاد مذہبی جماعت کے دہشت گرد نعیم الرحمان کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے، محمد اشفاق
نعیم الرحمان کو تھنڈراسکواڈ کی ذمہ داری اس وقت دی گئی تھی جب اس نے ڈاکٹراطہرقریشی کو قتل کیا تھا۔نعیم الرحمان پور ے شہر میں قتل وغارتگری کے عمل میں بلواسطہ یا بلاواسطہ شریک ہے
لندن۔۔۔3، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد اشفاق نے اپنے ایک بیان میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں ، تمام وفاقی اورصوبائی ایجنسیوں اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ نام نہاد مذہبی جماعت کے دہشت گرد نعیم الرحمان کی مجرمانہ سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسے گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔ اس مذہبی جماعت کے قتل وغارتگری کے ونگ تھنڈراسکواڈ کی ذمہ داری اس وقت دہشت گردنعیم الرحمان کے سپرد کی گئی جب اس نے جماعت اسلامی سے مخالفت کرنے والے جماعت کے انتہائی دیرینہ مخلص رفیق ڈاکٹراطہر اللہ قریشی کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے آتے ہوئے عینی شاہدین کے مطابق ان پر جدید ترین اسلحہ سے فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ اس کے بعد ادارہ نورحق میں ایک جشن کی تقریب ہوئی جس میں دہشت گرد نعیم الرحمان کو قاتل ونگ تھنڈراسکواڈ کا سربراہ بنادیا گیاجو آج تک پور ے شہر میں قتل وغارتگری کے عمل میں بلواسطہ یا بلاواسطہ شریک ہے ۔ اس کی سرپرست مذہبی جماعت نے اسے کراچی کا امن غارت کرنے ، قتل وغارتگری کرنے ، اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے اور تاجروں ، صنعتکاروں سے بھتہ لینے پر مامور کیا ہے ۔محمد اشفاق نے کہاکہ اگر اس بدنام زمانہ دہشت گرد کو فوراً گرفتار نہ کیا گیا تو یہ نہ صرف قتل وغارتگری کا سلسلہ شہرکراچی میں جاری رکھے گا بلکہ مختلف ماضی کی طرح مختلف علاقوں سے بدنام زمانہ دہشت گرد اور قاتلوں کو اسمگل کرکے کراچی لاتارہے گااورشہر کا مزید امن خراب کرکے پاکستان کے معاشی حب اورمعیشت کو مکمل طور پر تباہ وبرباد کرنے کے مذموم عمل میں کامیاب ہوجائے گا۔