شمالی وزیرستان میں کئے جانے والے ڈرون حملوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
یہ حملہ پاکستان کی داخلی سلامتی پر جارحیت کے مترادف ہیں جسے ایک آزاد و خودمختار قوم کسی صورت میں برداشت نہیں کرسکتی۔وفاقی اور صوبائی حکومت کے پی کے آپس میں ملکر 24گھنٹوں کے اندر تواترکے ساتھ ہونے والے ڈرون حملوں کے سد باب کے لئے ٹھوس اور جرات مندانہ پالیسی ترتیب دیکر اس پر عمل پیرا ہو ں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔03؍جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آج شمالی وزیرستان میں کئے جانے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان ڈرون حملوں میں سات افراد کے ہلاک ہونے پر رابطہ کمیٹی نے صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومت کے سربراہ میاں نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے خدارا وہ اپنی خاموشی کا قفل توڑدیں کیونکہ یہ حملہ پاکستان کی داخلی سلامتی پر جارحیت کے مترادف ہیں جسے ایک آزاد و خودمختار قوم کسی صورت میں برداشت نہیں کرسکتی۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے پی کے آپس میں ملکر 24گھنٹوں کے اندر تواترکے ساتھ ہونے والے ڈرون حملوں کے سد باب کے لئے ٹھوس اور جرات مندانہ پالیسی ترتیب دیکر اس پر عمل پیرا ہو ں ۔