سوگوار کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
لندن:۔۔۔۔02جولائی2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سانگھڑ زون، سانگھڑ سیکٹر یونٹ 2 کے کارکن عبدالرزاق کمہارکے والدعبدالرحیم کمہار ،لانڈھی سیکٹر یونٹ 85کے کارکن اطہر کی والدہ رقیہ بیگم، سوسائٹی سیکٹر یونٹ65کے کمیٹی ممبرظفر کی والدہ آمنہ بیگم،قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ131 کے کارکن محمد دانش کی والدہ نورجہاں بیگم اور نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 171کے کارکن حامد کی زوجہ الماس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)