ایم کیوایم سانگھڑ زون کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر عمر دین ملک کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔۔02جولائی2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سانگھڑ زون یونٹ 38شہدادپور کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر عمر دین ملک کے انتقال پر پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے عمر دین ملک کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عمر دین ملک کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)