کارکن شہزاد احمد کی شہادت پر جناب الطا ف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔2جولائی2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیو ا یم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کے کارکن شہزاد احمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی او ر کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہزاد احمد شہید کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)