ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر کے کارکن عبدالستار کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء صدیق آباد قبرستان نیو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ،کارکنان کے علاوہ شہید کے عزیز واقارب کی شرکت
کراچی ۔۔۔یکم؍جولائی 2013ء
گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر 139کے کارکن عبدالستار کوصدیق آباد قبرستان نیو کراچی نمبر 6میں سپر خاک کردیا گیا ۔عبدالستار شہیدکی نماز جنازہ بعد نما ز عشاء جامع مسجد حنفیہ نورانی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان ، تنظیمی کمیٹی کے اراکین، حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، ، ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر و یونٹ 139کے ذمہ داران و کارکنان ، ہمدردوں کے علاوہ شہید کے عزیز واقارب کے نے شرکت اور شہید کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی ۔