Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گہوارہ ادب کے زیر اہتمام سلمان یونس کی کتاب ’’باتیں کراچی کی ‘‘ کی تقریب رونمائی


گہوارہ ادب کے زیر اہتمام سلمان یونس کی کتاب ’’باتیں کراچی کی ‘‘ کی تقریب رونمائی
 Posted on: 7/1/2013 1
گہوارہ ادب کے زیر اہتمام سلمان یونس کی کتاب ’’باتیں کراچی کی ‘‘ کی تقریب رونمائی
نیو یارک ۔۔۔یکم؍جولائی2013ء
گہوارہ ادب نیویارک کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہیوسٹن سے آئے ہوئے نامور ادیب اور صحافی جناب سلمان یونس کی کتاب ْ باتیں کراچی کی ْ کی تقریب رونمائی منعقدکی گئی جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، نامور ادیبوں، صحافیوں، دانشوروں سمیت بڑی تعداد میں ادب سے دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت ممتاز سماجی رہنماء ڈاکٹر شفیع بیزار نے کی جبکہ مہمان خصوصی سلمان یونس کے دیرینہ دوست عبید الرحمان ایڈووکیٹ تھے جو اس پروگرام میں خصوصی طور پرشرکت کرنے کے لئے ورجینیا سے تشریف لائے تھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض رئیس وارثی نے انجام دئیے۔پروگرام کے منتظم محمد خورشید الحق نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے مشیر طالب نے سلمان یونس کو ان کی کاوشوں پر نثر اور نظم دونوں میں بھر پورخراج عقیدت پیش کیا ۔ وکیل انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان صاحب کی کتاب انہیں کراچی کے ماضی کی یادوں میں لے گئی ۔ جمیل عثمان، کامل احمد نے بھی اپنے اپنے مقالات پیش کئے ۔ سید قسیم واسطی نے نذر عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ باتیں کراچی کی ْ ایک تاریخ ساز کتاب ہے جس کو پڑھنے سے پہلے کراچی کی تاریخ سے واقفیت ضروری ہے۔نامور کالم نگار اور شاعر جناب واصف حسین واصف نے اپنے تبصرے میں کتاب پر اپنے مدلل مقالے سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ایم کیو ایم کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے سلمان یونس کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی کتاب ہے جس کو پڑھ کر ہم ماضی کی یادوں میں کھو جاتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے رئیس وارثی کو گہوارہ ادب امریکہ کا جوائنٹ انچارج مقر ر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ڈاکٹر بتول حسینی اور ڈاکٹر معین حسینی کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیاکہ جن کے خلوص اور محبتوں کی بنا پر کتاب کی تقریب رونمائی کو کامیابی ملی ۔ جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے کہا کہ ان کا پیغام نئی نسل کے نام آج کی نسل کو سوچنے اور فکر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ عارف صدیقی نے کتاب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سلمان یونس کی اس کاوش کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ مہمان خصوصی جناب عبید الرحمان ایڈووکیٹ نے سلمان یونس صاحب سے اپنی پچاس سالہ دوستی اور ایوب خان کے دور میں کراچی میں جمہوریت کے لئے ساتھ کام کرنے کے واقعات کو یاد کیا۔صاحب کتاب سلمان یونس نے مختصر أکتاب لکھنے کے محرکات بیان کئے اور حاضرین باالخصوص ڈاکٹر بتول حسینی اور ڈاکٹر معین حسینی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔آخر میں صدر محفل جناب شفیع بیزار نے سلمان یونس کی تخلیق کو بے حد سراہا اور اسے ایک ایسی کتاب قرار دیا جو کراچی پر ایک دستاویز ہے اور جو ریفرنس بک کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ 



12/25/2024 7:34:26 AM