ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے وفد کے ہمراہ سیہون شریف میں حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور الطاف حسین کی جانب سے لنگر تقسیم کیا
سیہون ۔۔۔30، جون 2013ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے ایم کیوایم کے وفد کے ہمراہ سیہون شریف میں حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے تیسرے دن مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ ایم کیوایم کے وفد میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان سلیم معظم ، علی مرتضی سومرو ، خالد بگھیو ،سابق حق پرست رکن سندھا سمبلی اعجاز خان ، جامشورو زون کے ذمہ داران اور سیہون شریف یونٹ کے کارکنان شامل تھے ۔ ایم کیوایم کے وفد نے مزار پر قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے زائرین میں لنگر تقسیم کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ملک کی ترقی و خوشحالی ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔