کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن علی آباد میں دھماکے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کے لئے معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں تاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جاسکے
لندن ۔۔۔30، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطا ف حسین نے کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن علی اؓباد میں دھماکہ کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کے لئے معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں تاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جاسکے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،و زیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ علی آباد میں بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کیاجائے ۔