Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کا قتل بند کرائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


حکومت رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کا قتل بند کرائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 6/30/2013
حکومت رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کا قتل بند کرائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
گزشتہ شب رینجرز اہلکاروں نے خواجہ اجمیر نگری ، ملیر ، لانڈھی ، پی این ٹی کالونی کے علاوہ پکنگ منانے کیلئے جانے والے ایم کیوایم کے 14کارکنوں اور ہمدردوں کو گرفتار کرلیا ، رابطہ کمیٹی 
منظم سازش کے تحت کراچی کو گینگ وار اور انتہاء پسند جماعتوں کے دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف جاری غیر اعلانیہ آپریشن بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی بلاجواز چھاپے گرفتاریوں کی مذمت 
کراچی ۔۔۔30، جون 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کرے اور رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کا قتل بند کرائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت کراچی کو گینگ وار اور انتہاء پسند مذہبی جماعتوں کے دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے جو شہر کا امن تباہ کرنے اور ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کر قتل کرنے میں ملوث ہیں جبکہ دوسری جانب رینجرز کے اہلکار پورے شہر میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنے میں مصروف ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ شب رینجرز کے اہلکاروں نے خواجہ اجمیر نگری کے یونٹ UC-11میں چھاپہ مار کر ایم کیوایم کے کارکن تسلیم کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ، رینجرز ہی کے اہلکاروں نے ایم کیوایم ملیر حلقہ 198کے کارکن جاوید منور کو ماڈل کالونی میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ، ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 90کے کارکن ماجد علی خان کو سادہ لباس اہلکاروں نے ملازمت سے واپسی پر گرفتار کرلیا جبکہ ایم کیوایم پی این ٹی سیکٹر کی شعبہ خواتین کی انچارج صنوبر کے شوہر سہیل کو ان کی دکان کے سامنے سے رینجرز کے اہلکار گرفتار کرکے لے گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ رات بھی کراچی میں پکنک پر کلری جانے والے ایم کیوایم کے 14کارکنوں اور ہمدردوں کو رینجرز نے گرفتار کرلیا جن میں خرم احمد ، راحیل ، محمد فیصل ، محمد اکبر ، محمد ندیم ، عاطف ، فیصل ، اظہر ، آصف ، وقار ، عظیم ، مبین ، جاوید اور نعیم شامل ہیں ۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب رینجرز کے اہلکار ایم کیوایم کے کارکنوں کو کسی جواز کے بغیر گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنا کر جھوٹے مقدمات میں ملوث کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب کالعدم انتہا پسند مذہبی جماعتوں کے دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں ، اتوار کو اورنگی ٹاؤن یونٹ 123میں ان انتہا پسند وں نے جہانگیر ہوٹل پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایم کیوایم کے سرکل انچارج منور علی ، کارکنان حیدر علی اور شاہد ذکی اور ہمدرد احتشام اور شاہد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ دہشت گرد چوری شدہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر کھلے عام جدید اسلحہ سے دناناتے پھر رہے ہیں لیکن رینجرز کے اہلکار ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کے کارکنوں کو ہی گرفتار کررہے ہیں ۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم تمام تر ریاستی دہشت گردی کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہ ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض قوتیں شہر کا امن برباد کرنے کا تہیہ کرچکی ہیں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرکے پرامن شہریوں کو دیوار سے لگانے کا عمل اسی سازش کا حصہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف جاری غیر اعلانیہ آپریشن بند کرایاجائے اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔ 



12/25/2024 6:49:34 AM