ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے نیو کراچی سیکٹر کے کارکن عبد الستار کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے
عادل خان نے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے زخمی کارکنان کی عیادت کی اور واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں
کراچی ۔۔۔30، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 139کے کارکن عبد الستار کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے اس موقع پر ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔عادل خان نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کارکن عبد الستار کے غم زدہ لواحقین اور کارکنان کو دلاسہ دیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔بعدازاں انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے شدید زخمی ہونے والے کارکنان منور علی ، شاہد ذکی اور حیدر علی کی قطر اور عباسی شہید اسپتال جاکر عیادت کی اور خیریت دریافت کی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے کارکنان سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔