Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم کی قیادت سے سبکدوشی کے اعلان پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارکنان اور حق پرست عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی


جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم کی قیادت سے سبکدوشی کے اعلان پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارکنان اور حق پرست عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
 Posted on: 6/30/2013
جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم کی قیادت سے سبکدوشی کے اعلان پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارکنان اور حق پرست عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی 
سبکدوشی کی خبر سنتے ہی کارکنان نائن زیرو اور زونل دفاتر پر الصبح سے ہی جمع ہونا شروع ہوگئے ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے 
ٹیلی فون کالز اور فیکس کا تانتا بھی بندھا رہا ، سبکدوشی کا اعلان واپس لینے کیلئے کارکنان نے اللہ اور اس کے رسول ؐ کے واسطے دیئے 
جناب الطاف حسین کے علاوہ کسی کی بھی قیادت قبول نہیں ، کارکنان کا سبکدوشی کے اعلان پر شدید جذباتی ردعمل زبردست نعرے بازی ، گھنٹوں گزر جانے کے باوجود نعروں اور جذبوں میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی 
پارٹی کی قیادت کا فیصلہ صرف اور صرف کارکنان کے پاس ہے اور وہ ہرگز جناب الطاف حسین کو اس کی اجازت نہیں دے سکتے
برطانیہ کی نظر میں قائد نہیں ہوں میں صرف آپ کی نظر میں قائد ہوں یہ سنتے ہی اجتماع کے شرکاء نے زبردست انداز میں تالیاں بجا ئیں اور ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے ،شرکاء نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے دعائیں بھی کیں 
تصاویر
کراچی ۔۔۔30، جون 2013ء
لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے گھر پر چھاپے اور کئی چیزیں اٹھا کر لے جانے کے واقعہ کے بعد جناب الطاف حسین کی ایم کیوایم کی قیادت سے رضاکارانہ طور پر سبکدوشی اور پارٹی کے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کرنے کے اعلان کی خبر ٹیلی ویژن پر نشر ہوتے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سے ہی ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد ، حیدرآباد ، سکھر ، نوابشاہ اور دیگر زونل دفاتر پر جمع ہونا شروع ہوگئے جبکہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی ٹیلی فون کالز اور فیکس کا تانتا بندھا رہا اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک سے لاتعداد پیغامات موصول ہوئے جن میں انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے پارٹی سے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا اور جناب الطاف حسین کے علاوہ کسی کی بھی قیادت میں تنظیم میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا ۔ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور زونل دفاتر پر جمع ہونے والے ذمہ داران و کارکنان ا الصبح سے ہی بھوکے پیاسے فرشی نشستوں پر بیٹھے رہے اور پرجوش نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر ذمہ داران و کارکنان ’’ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ‘‘’’ہمیں منزل نہیں رہنما چاہئے ‘‘’’تو دور ہے تو کیا ہوا دلوں میں ہے بسا ہو ا ‘‘’’نامنظور نامنظور قائد کی سبکدوشی نامنظور ‘‘’’صرف اور صرف الطاف الطاف ‘‘’’کون کرے گا رہنمائی الطاف بھائی الطاف بھائی‘‘’’بھائی کا فیصلہ نامنظور ‘‘’’ قیادت سے دستبرداری نامنظور ‘‘اور دیگر نعرے لگا رہے تھے اور ان نعروں کے سلسلے اور کارکنان کے جذبوں میں گھنٹوں گزر جانے کے باوجود کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ اس موقع پر کارکنان انتہائی جذباتی دکھائی دیئے جبکہ جناب الطاف حسین کی سبکدوشی کے اعلان پر ذمہ داران و کارکنان سب ہی ایک نکتہ پر متفق نظر آئے کہ جناب الطاف حسین اپنی سبکدوشی کا فیصلہ واپس لیں ورنہ وہ یہاں بھوکے پیاسے بیٹھے رہیں گے ۔ ذمہ داران و کارکنان کے بضد رہنے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی سبکدوشی کے اعلان کی خبر سن کر جمع ہونے والے کارکنان کے اجتماع سے خطاب قائدتحریک جنا ب الطاف حسین نے صبح تقریبا 9بجیکیا جیسے ہی جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون لائن پر ہیلو کی آواز سنائی دی تو ذمہ داران و کارکنان میں زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی ، خوشی کے مارے کارکنان پرجوش انداز میں کھڑے ہوکر زبردست نعرے بازی کرتے رہے اور تالیاں بجا کر اپنے جوش ومحبت کا اظہار کرتے رہے جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ جناب الطاف حسین نے کارکنان کو اسکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹر و پولیٹن پولیس کے چھاپے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایک ایسے شخص کے گھر پر چھاپا مارا گیا ہے جو کروڑوں شہریوں کا قائد بھی ہے اور یہ بات تقا ضح کرتی ہے کہ وہ قائد پارٹی قیادت اور سربراہی سے الگ ہوجا ئیں اور اسی لئے میں نے پارٹی کے اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کردیئے ہیں ۔ یہ سنتے ہی اجتماع میں شریک کارکنان نے نامنظور نامنظور کے نعرے لگانا شروع کردیئے اور اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نتائج چاہے کچھ بھی ہوں مگر وہ ایم کیوایم کو اپنے ہر دلعزیز قائد الطاف حسین کی قیادت کے بغیر قبول نہیں کرسکتے ۔ اس موقع پر کارکنان جذباتی ہوگئے انہوں نے جناب الطاف حسین کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے واسطے بھی دیئے ،جناب الطا ف حسین سے بات کرتے ہوئے کارکنان کی آواز یں بھرائی ہوئی اوراشکبار دکھائی دیں۔ کارکنان نے جناب الطاف حسین کی جانب سے سمجھانے کے باوجود ان کے سبکدوشی کے اعلان کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ تمام فیصلے قائد تحریک الطاف حسین کرسکتے ہیں لیکن پارٹی کی قیادت کا فیصلہ صرف اور صرف کارکنان کے پاس ہے اور وہ ہرگز جناب الطاف حسین کو اس کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ کارکنان کے تمام تر اسراراور بضد رہنے پرآخر میں اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ برطانیہ کی نظر میں اور ان کے حکام کی نظر میں میں قائد نہیں ہوں اور میں صرف آپ کی نظر میں قائد ہوں جس پر اجتماع کے شرکاء نے زبردست انداز میں تالیاں بجائیں اور ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے ۔ اس موقع پر اجتماع کے شرکاء نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی درازی عمر اور صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔ 

12/25/2024 7:03:15 AM