ریکسر لائن میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے کارکن کی والدہ محترمہ نورجہاں بیگم کے بہیمانہ قتل میں ملوث پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
سرکاری سرپرستی کے باعث پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گرد خود کو آئین و قانو ن سے ماورا تصور کررہے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔30، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کی ریکسر لائن میں بس پر فائرنگ کے نتیجے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن محمد دانش کی والدہ محترمہ نورجہاں بیگم کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گرد وں نے کھلی دہشت گردی اور ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے لیکن اس کے باجود قومی سلامتی کے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں سے تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں ، شہریوں سمیت زندگی کا کوئی فرد محفوظ نہیں ہے ، ریکسر لائن میں بس پر فائرنگ کرکے بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد انسانیت سے عاری ہیں اور سرکاری سرپرستی کے باعث خود کو آئین و قانون سے ماورا تصور کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے محترمہ نور جہاں بیگم مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا رکیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ریکسر لائن میں پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی فائرنگ بس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن محمد دانش کی والدہ محترمہ نورجہاں بیگم کے بہیمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کو حاصل سرکاری سرپرستی کا سلسلہ فی الفور بند کیاجائے اور دہشت گردوں کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لاکر آئین ، قانون اور جمہوریت کے تمام اصولوں کو پورا کیاجائے اور عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔