سیہون کے قریب کار اور مسافر بس کے خوفناک تصادم میں 10افراد کی ہلاکت پر الطا ف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔30، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نیشنل ہائی وے پر سیہون کے قریب کار اورمسافر بس کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کی خلاف ورزی اور متعلقہ ادارے کی جانب سے مثبت اقدامات نہ کئے جانے کے باعث ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور ہر شخص کیلئے یہ دکھ اور صدمے کا باعث ہیں ۔ انہوں نے ہولناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)